Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سالانہ بجٹ کا 40 فیصد حصہ بجٹ کیلئے مختص

سالانہ بجٹ کا 40 فیصد حصہ بجٹ کیلئے مختص

سنگاریڈی میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی ٹی آر ایس حکومت کے سالانہ بجٹ کا 40 فیصد حصہ شعبہ زراعت کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے ضلع سنگاریڈی کے سنگور پراجکٹ کے معائنہ کے بعد پلکل منڈل میں مختلف ترقیاتی کاموں میں شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گوداموں کی تعمیر کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے ، تالاب و کنٹوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 2 ہزار روپئے اور محکمہ برقی کیلئے 11 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت 11 لاکھ کسانوں کو سادہ بیع ناموں پر پٹہ جات جاری کئے ہیں ۔ سنگور پراجکٹ کا پانی صرف اور صرف متحدہ ضلع میدک کے کسانوں اور عوام کیلئے ہی مختص کیا جارہا ہے ۔ جاریہ سال سنگور پراجکٹ میں موجود پانی سے 30 ہزار ایکر اراضی کو سیراب کیا گیا ہے اور سنگور پراجکٹ سے کنالوں کے ذریعہ 121 تالابوں تک پانی پہنچانے کیلئے خصوصی طور پر 14 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں ایک ایکر اراضی کو بھی سیراب نہیں کیا گیا تھا ۔ دریائے مانجرا کے تحت ضلع سنگاریڈی اور ضلع میدک کی تقریباً 70 ہزار ایکر اراضی کو سیراب کیا جائے گا ۔ سنگور پراجکٹ کے پانی کو متحدہ ضلع میدک کیلئے ہی مختص کئے جانے اور بہتر کاشتکاری کی وجہ سے ایسے کسان جو نقل مقام کرتے ہوئے حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی جاکر محنت مزدوری کرتے ہوئے زندگی بسر کر رہے تھے ۔ ایسے 625 افراد دوبارہ اپنے مواضعات واپس آچکے ہیں ۔ محکمہ ریونیو کی جانب سے انہیں فوری راشن کارڈس جاری کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس موقع پر رکن ا سمبلی اندول بابو موہن ، ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے مانک راج ، ضلع جوائنٹ کلکٹر وینکٹشورلو ، رکن پارلیمان ظہیرآباد بی بی پاٹل ، ضلع صدر ٹی آر ایس ایم دھریادو ، پربھاکر ، محمد یوسف ، راتھوڑ کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT