Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سالٹ لیک اسٹیڈیم فیفا ورلڈ کپ انڈر 17 فائنل کیلئے تیار

سالٹ لیک اسٹیڈیم فیفا ورلڈ کپ انڈر 17 فائنل کیلئے تیار

اسٹیڈیم کی عالمی معیارات کے مطابق نئی صورت گیری پر ممتابنرجی سے اظہار تشکر
کولکتہ ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ انڈر 17 فائینل کی میزبانی کرنے والا پرشکورہ سالٹ لیک اسٹیڈیم آج ان مقابلوں کی انتظامی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔ مقامی انتظامی کمیٹی (ایل اوسی) ٹورنمنٹ کے ڈائرکٹر ہاؤئیرسپی نے اس اسٹیڈیم کو 10/10 ریٹنگ دی ہے جس کی حال ہی میں بڑے پیمانے پر نئی صورت گری کرتے ہوئے اس مقام کو انڈر 17 فیفا ورلڈ کپ فائینل کی میزبانی کے لئے عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا تھا ۔ ہاوئیر سپی نے ڈھائی سال کی مدت میں اس بڑے اور مشکل کام کی بحسن و خوبی تکمیل پر مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو یہ خواہ باب الداخلہ ہو کہ اندرونی حصہ یہ بہرصورت ایک میوزیم نظر آرہا ہے ۔ یا ٹیمیں یہ کہیں گی کہ یہ اسٹیڈیم کسی فائیو اسٹار ہوٹل کی لابی نظر آرہا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہوں (حکومت مغربی بنگال) نے اس چیلنج کو قبول کیا ۔ اب اسٹیڈیم کا اب دنیا کے دیگر اسٹیڈیمس سے تقابل کیا جاسکتا ہے جہاں فیفا ورلڈ کپ فائینل کی میزبانی کی گئی تھی ‘‘ ۔ ویویکانندا یوا بھارتی کیرئیر رنگن سے رسمی طور پر موسوم اس اسٹیڈیم کی مرمت و نئی صورت کا کام یکم / فبروری 2015 ء کو شروع کیا گیا تھا جس کے لئے حکومت مغربی بنگال پر 100 کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوئے تھے ۔ 1,20,000 شایقین کی گنجائش کے حامل اس اسٹیڈیم کی گنجائش کو ورلڈ کپ ضابطوں کے مطابق سرکاری طور پر 66,687 کی گنجائش تک گھٹادیا گیا ہے ۔ تاہم 80,000 افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔ فیفا ورلڈ کپ انڈر 17 مقابلے 6 تا /28 اکٹوبر منقد ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT