Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سالگرہ تقریب کے دوران نوجوان کی سوئمنگ پول میں مشتبہ موت

سالگرہ تقریب کے دوران نوجوان کی سوئمنگ پول میں مشتبہ موت

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں سالگرہ تقریب کے دوران ایک نوجوان سوئمنگ پول میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ومشی کرشنا جو پیشہ سے ایونٹ آرگنائزر تھا، اپنے دوست چکڑپلی کے ساکن شیو کمار کی سالگرہ تقریب منانے کے لئے چنگی چرلہ میری گولڈ فارم ہاؤز میں شرکت کے لئے گیا تھا۔ ومشی کرشنا کے علاوہ اُس کے دیگر 20 دوستوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب میں کثرت سے شراب نوشی کی گئی جبکہ ومشی اچانک لاپتہ ہوگیا۔ اُس کے ساتھیوں نے فارم ہاؤز میں تلاش شروع کی اور رات دیر گئے ومشی کرشنا کی نعش فارم ہاؤز کے سوئمنگ پول سے دستیاب ہوئی۔ میڈی پلی پولیس نے ومشی کی نعش کو سوئمنگ پول سے نکال کر بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا جبکہ اس تقریب میں موجود تمام نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT