Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سال رواں 1.20 لاکھ کروڑ کے بجٹ کا امکان

سال رواں 1.20 لاکھ کروڑ کے بجٹ کا امکان

عوام کی توقعات کو پورا کرنے پر توجہ : ایس نرنجن ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت ٹی آر ایس حکومت ‘توقع ہے کہ سال 2016-17 کیلئے 1.20 لاکھ کروڑ روپیوں پر مشتمل بجٹ پیش کرے گی۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی توقعات پر مبنی بجٹ پیش کیا جائیگا۔ اسی دوران نائب صدرنشین تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن ایس نرنجن ریڈی نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے مختلف محکمہ جات کے متعدد مصارف و غیرمنصوبہ مصارف پر مشتمل تجاویز کا متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لے چکے ہیں اور چیف منسٹر کی ہدایات کے مطابق بھی تلنگانہ عوام کی توقعات کو پورا کرنے جیسا ریاستی بجٹ مرتب کرکے اس بجٹ کو چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے گرین سگنل دیئے جانے کے بعد قطعیت دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ کے مجوزہ بجٹ میں طویل مدتی عوامی فوائد پر مبنی اسکیموں کیلئے بجٹ کی گنجائش فراہم کرکے ریاست کی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ نرجن ریڈی نے مزید بتایا کہ خود چیف منسٹر غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے روبہ عمل لائے جانے والے پروگراموں و اسکیموں کیلئے ترجیحی بنیاد پر بجٹ اقدامات محض کرنے کی واضح ہدایات تمام محکمہ جات کو دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT