Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سال نو کے موقع پر ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی

سال نو کے موقع پر ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی

نارائن پیٹ 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس نارائن پیٹ مسٹر چندرشیکھر ریڈی نے اپنے دفتر میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں عوام کو سال نو کی پیشگی مبارکباد پیش کی اور سال 2017 ء کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے نئے سال کے جشن کو پرامن طور پر منانے اور حکومت کے عائد کردہ قواعد اور ضوابط پر عمل کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کی خواہش کی۔ انھوں نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے، موٹر سیکل پر دو سے زائد سواریوں، تیز رفتار گاڑی چلانے اور شور شرابہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ سال کے جشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے علاوہ پولیس کے معقول بندوبست کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT