سال نو تقاریب نہ منانے ہندوؤں سے راجہ سنگھ کی اپیل

   


جشن ‘ ملک پر 200 سال تک حکمرانی کرنے والے انگریزوں کا کلچر
حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے سال نو پر سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے اس کو مغربی تہذیب کا حصہ قرار دیا۔ ایسی تقاریب سے دوری اختیار کرنے کا ہندو نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہاکہ ملک کے نوجوانوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ہندوؤں کا نیا سال اُگادی ہوتا ہے جو ملک کی ہر ریاست میں الگ الگ نام سے منایا جاتا ہے۔ یکم جنوری ہمارا نیا سال نہیں ہے بلکہ ملک پر 200 سال حکومت کرنے والے انگریزوں کا نیا سال ہے۔ انگریزوں کے تیار کردہ کیلنڈر پر عمل کی ضرورت نہیں ہے۔ نوجوانوں کو ہندوستانی تہذیب و تمدن کے بارے میں جاننا چاہئے۔ غیر ہندوستانی کوئی تقریب نہ منانے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ ہندوستانی تہذیب و تمدن کو بچانے سرگرم ہونے کا تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کو مشورہ دیا۔ ساتھ ہی ہندو یو ٹیوبرس کو اس میں اہم رول ادا کرنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ شان رسالتؐ میں گستاخی پر بی جے پی قومی قیادت نے 23 اگسٹ کو راجہ سنگھ کو بی جے پی سے معطل کردیا تھا اور اس گستاخی پر پولیس نے راجہ سنگھ کو گرفتار بھی کیا تھا۔ دیڑھ تا دو ماہ جیل میں رہنے کے بعد رہا راجہ سنگھ نے سال نو پر تبصرہ کیا ہے۔ ن