Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سال کے30 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان میسی ،رونالڈو اور نیمر نمایاں

سال کے30 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان میسی ،رونالڈو اور نیمر نمایاں

لندن  ۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سال کے 30 بہترین فٹبالرس کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں  لیونل میسی ‘کرسٹیانو رونالڈو اور نیمر نمایاں ہیں لیکن انگلینڈ کے فٹ بال کلب لیسٹر سٹی کے کھلاڑی ریاض محرز اور جیمی ویردی سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اورمیں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی بالادستی کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش پریمیئرلیگ میں لیسٹرسٹی کی نمائندگی کرنے والے ریاض محرز اور جیمی ویردی کو فرانس کی فٹ بال میگزین کی جانب سے نوازے جانے والے ایوارڑ کے لئے منتخب 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جس کا اعلان کیا گیا۔تین مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانورونالڈو اور گزشتہ سال کے کامیاب اور مجموعی طورپر5 مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے اسٹار لیونل میسی فٹ بال کے بڑے ایوارڈ کے حصول میں مدمقابل ہوں گے۔رونالڈو رواں سال بہترین کارکردگی کے ذریعہ اس ایوارڈ کے لئے پسندیدہ ترین کھلاڑی ہیں انھوں نے رواں سال پرتگال کو یورو2016 اور ریل میڈرڈ کو 11 ویں مرتبہ چمپیئنز لیگ خطاب دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔رونالڈو سمیت ریل میڈرڈ کے 6 کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن میں گیراتھ بیل، ٹونی کروز، لوکا موڈرک، سیرجیو ریموس اور پیپے شامل ہیں جو یورپ کے کسی بھی کلب کی جانب سے زیادہ امید وار شامل ہوئے ہیں۔پرتگال کے تین کھلاڑی رونالڈو، پیپے اور لزبن کے لئے کھیلنے والے روئی پیٹریسیو شامل ہیں جنھوں نے اپنے گولس سے اپنے ملک کو یوروکپ میں فتح دلائی ہے۔بارسلونا کے میسی اور ان کے دوساتھی کھلاڑی نیمر اور لوئس سوریز جنھوں نے اب تک مجموعی طور پرگول کی سنچری مکمل کی ہے جبکہ ان کی ٹیم کے آندریز انیستا بھی شامل ہیں۔ایٹلیٹکو میڈرڈ کے لئے کھیلنے والے فرانس کے اسٹرائیکر اینٹوئن گریزمین بھی ایک مضبوط امیدوار ہیں۔فرانس کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گریزمین، ہوگو لوریز، دیمتری پائیٹ اور پال پوگبا، ارجنٹینا ٹیم کی میسی، گونزالوہیگوئین، سرجیو اگویرو اور پالو ڈیبالا فی کس چار کھلاڑی ہیں جو اپنی  ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔کوپاامریکہ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی آرٹرو ویدال جو جرمن کلب بائرن میونخ کے لئے کھیلتے ہیں، بھی شامل ہیں جبکہ افریقی ممالک کی ٹیموں میں دودیگر کھلاڑی الجیریا کے ریاض محرز اور گابن کھلاڑی پیری ایمرک بھی شامل ہیں۔ایوارڈ کے فاتح کھلاڑی کا اعلان دسمبر کے وسط میں کیا جائے گا۔گزشتہ 6 برسوں سے اس ایوارڈ کو فیفا بیلن ڈی ایوارڈ کا نام دیا جاتا تھا تاہم ستمبر میں فیفا نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT