Sunday , September 24 2017
Home / مضامین / سال 1915ء … صرف ایک سو سال قبل

سال 1915ء … صرف ایک سو سال قبل

 

m اوسط متوقع حیات برائے مرد افراد 47 سال تھی۔
m کاروں کیلئے ایندھن صرف ڈرگ اسٹورز میں بیچا جاتا تھا۔
m صرف 14 فیصد مکانات میں ’باتھ ٹب‘ تھا۔
m صرف 8 فیصد مکانوں میں ٹیلی فون تھا۔
m اکثر شہروں میں زیادہ سے زیادہ حد ِ رفتار 10 میل فی گھنٹہ (mph) تھی۔
m دنیا کا سب سے اونچا تعمیراتی ڈھانچہ ’ایفل ٹاور‘ تھا۔
m 1910ء میں اوسط امریکی اُجرت 22 سینٹس فی گھنٹہ تھی۔
m کوئی بھی عام امریکی ورکر کی سالانہ کمائی 200 ڈالر اور 400 ڈالر کے درمیان تھی۔
m قابل اکاؤنٹنٹ 2000.00 ڈالر سالانہ کمائی کی توقع کرسکتا تھا۔
m ڈینٹسٹ کو 2,500.00 ڈالر فی سال کما سکتا تھا۔
m مویشیوں کا سرجن (Veterinarian) سالانہ 1,500 ڈالر اور 4,000 ڈالر کے درمیان کما سکتا تھا۔
m میکانیکل انجینئر کی آمدنی تقریباً 5,000 ڈالر سالانہ ہوسکتی تھی۔
m تمام زچگیوں میں زائد از 95 فیصد زچگیاں گھر میں ہوتی تھیں۔
m شکر کی قیمت چار سینٹس فی پاؤنڈ تھی۔
m انڈے چودہ سینٹس فی درجن دستیاب تھے۔
m کافی کی قیمت پندرہ سینٹس فی پاؤنڈ تھی۔
m زیادہ تر خواتین اپنے بالوں کو مہینہ میں صرف ایک مرتبہ دھوتی تھیں۔ وہ ’بوراکس‘ یا انڈے کی زردی بطور شیمپو استعمال کرتی تھیں۔
m کناڈا نے ایک قانون منظور کیا جس نے اُن کے ملک میں غریب لوگوں کا کسی بھی وجہ سے داخل ہونا ممنوع کردیا۔
m موت کے پانچ بڑے اسباب تھے: نمونیا اور انفلوئنزا (نزلہ بخار) ، دِق (ٹیوبرکلوسیس)، اِسہال، قلبی مرض، اور اسٹروک۔
m امریکی پرچم پر 45 ستارے تھے۔
m لاس ویگاس، نیواڈا کی آبادی صرف 30 نفوس تھی۔
m ’کراس ورڈ‘ معمہ، ڈبے میں بند بیئر اور ’آئس ٹی‘ ابھی ایجاد نہ ہوئے تھے۔
m نہ ’مدرز ڈے‘ تھا اور نا ہی ’فادرز ڈے‘ ۔
m ہر 10 بالغوں میں سے دو افراد کو پڑھنا یا لکھنا نہیں آتا تھا۔
m تمام امریکیوں میں صرف 6 فیصد ہی ہائی اسکول سے فارغ ہوئے تھے۔
m اٹھارہ فیصد گھرانوں کو کم از کم ایک مکمل وقتی نوکر یا گھریلو خادمہ کی خدمات حاصل تھی۔
m اور آخری نکتہ یہ کہ، سارے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں تقریباً 230 قتل درج ہوئے تھے!
یہ حیران کن ہے کہ کس قدر تیزی سے ہمارے اطراف تبدیلی آرہی ہے۔ یہ قیاس لگانا شاید ناممکن ہے کہ مزید 100 سال میں یہ دنیا کیسی ہوجائے گی!

TOPPOPULARRECENT