Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سال 2019 میں جگن جیل منتقل : جی مدو کرشنما نائیڈو

سال 2019 میں جگن جیل منتقل : جی مدو کرشنما نائیڈو

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : سینئیر تلگودیشم قائد و رکن قانون ساز کونسل مسٹر جی مدو کرشنما نائیڈو نے آج اس بات کا ادعا کیا کہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سال 2019 میں جیل منتقل ہوں گے ۔ مدو کرشنما نائیڈو نے جگن موہن ریڈی پر الزام لگایا کہ وہ آندھرا پردیش ریاست کی نئی راجدھانی کی تعمیر کی مخالفت کررہے ہیں اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے جگن ریاست کی ترقی نہیں چاہتے ۔ تلگو دیشم قائد نے جگن پر نئی ریاست کی تعمیر میں رکاوٹ حائل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جگن کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ نئی راجدھانی کی تعمیر کے لیے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے اراضیات فراہم کرنے آگے آرہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT