Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سال 2019 میں جگن موہن ریڈی اے پی کے چیف منسٹر بنیں گے

سال 2019 میں جگن موہن ریڈی اے پی کے چیف منسٹر بنیں گے

وائی ایس آر کانگریس کی یوم تاسیس تقریب، شریمتی روجا کا خطاب
حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر پارٹی کی رکن اسمبلی شریمتی روجا نے آج پیش قیاسی کی ہے کہ سال 2019 میں مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی بہر صورت ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر ہوں گے۔ آج یہاں وائی ایس آر کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر واقع لوٹس پانڈز میں منعقدہ پارٹی کی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کے عوام آئندہ دنوں میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی بھرپور تائید و حمایت کرکے پارٹی کو برسراقتدار لانے کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے غریب عوام کی فلاح و بہبود پر اولین ترجیح دیتے ہوئے عوام کے دلوں میں اپنا ایک مقام بنایا تھا بلکہ عوام کے دلوں میں حکمرانی کی تھی جس کی وجہ سے ہی آج بھی ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کو آندھرا پردیش کے عوام ’مسیحا ‘ کے طور مانتے ہیں جس کے پیش نظر ریاست آندھرا پردیش کے عوام آئندہ 2019 میں منعقد ہونے والے انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کو بہتر سبق سکھانے اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرکے برسراقتدار لانے کا تہیہ کرلیا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سال 2014 میں ہی عوام وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کا ارادہ کرلیا تھا۔ لیکن مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے عوام کو دیئے گئے تیقنات اور کئے ہوئے اعلانات سے دھوکہ کھاگئے اور اب اس بات کا فیصلہ کرلیا کہ آئندہ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو برسراقتدار لائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT