Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سال 2029 تک اے پی کو ملک میں پہلا مقام

سال 2029 تک اے پی کو ملک میں پہلا مقام

ضلع کلکٹرس کانفرنس سے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
وجئے واڑہ ۔ 25 ۔ مئی : ( این ایس ایس) : چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست آندھرا پردیش کو ایک دو سالہ نوزائیدہ بچے سے تعبیر کیا ۔ یہاں دو روزہ کلکٹرس کانفرنس کے آغاز پر ضلع کلکٹرس کے ساتھ دو سالہ حکمرانی کا جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر اے پی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اے پی کی آمدنی میں مشترکہ کوششوں کے سبب 3.1 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے ۔ انہوں نے ضلع کلکٹرس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2029 تک ریاست آندھرا پردیش کو ملک بھر میں نمبر ایک مقام پر لایا جائے گا ۔ انہوں نے اس کے لیے عہدیداروں سے تعاون مانگتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ذخیرہ آب وسائل کو اہمیت دے رہی ہے ۔ جب کہ حالیہ بارش کے سبب زیر زمین پانی کی سطح میں 1.51 فیصد اضافہ درج ہوا ہے ۔ دو روزہ کلکٹرس کانفرنس کے دوران ریاستی حکومت کی ترقی کا جائزہ لیا جائے گا اور سال برائے 2016-17 مالیاتی سال کے ایجنڈہ کو قطعیت دی جائے گی ۔ مختلف اسکیمات میں شفافیت لانے کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔ اس کانفرنس کے دوران سرمایہ کاری انفراسٹرکچر اور صنعتوں کے علاوہ شعبہ زراعت ، سیاحت ، ہاوزنگ ، شہری ترقی اور دیگر مدات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس کانفرنس سے ڈپٹی چیف منسٹر ، وزراء ، چیف سکریٹری و دیگر خطاب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT