Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سامبامیں دستیاب مارٹرشل ناکارہ

سامبامیں دستیاب مارٹرشل ناکارہ

جموں۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کارآمد مارٹرشل بین الاقوامی سرحد کے قریب ضلع سامبا ریاست جموں و کشمیر میں دستیاب ہوا تھا جسے بی ایس ایف نے ناکارہ کردیا ۔ 82ایم ایم کا کارآمد مارٹر شل مہیندر کمار کو کھیتوں میں پڑا ہوا دستیاب ہوا جس نے اسے قریبیبی ایس ایف چوکی کے سپرد کردیا ۔ جس نے اسے ناکارہ کرنے کے بعد کھیت کا دورہ کیا اور مزید شل تلاش کئے ۔
یو پی میں جھڑپ‘باپ بیٹا زخمی
ایٹا۔یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو افراد آج اُس وقت زخمی ہوگئے جبکہ پانچ اشرار نے دیہات کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں زدوکوب کیا ۔ باپ سریش اور اس کے بیٹے کو پانچ افراد نے زدوکوب کیا اور ان پرگولی بھی چلائی جو نشانہ پر نہیں لگ سکی ۔ ملزمین کی شناخت کی جاچکی ہے اور ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرلی گئی ہے ۔
تاہم تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

TOPPOPULARRECENT