Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس سرنگ: بی ایس ایف

سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس سرنگ: بی ایس ایف

جموں۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف نے ایک سرنگ کا پتہ چلایا ہے جو ضلع سامبا میں بین الاقوامی سرحد کے پاس پاکستانی سمت سے شروع ہورہی ہے اور اس طرح عسکریت پسندوں کی دراندازی کے منصوبے ناکام بنادیئے گئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف دھرمیندر پاریکھ نے آج یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ  سرنگوں کے خلاف مہم کے دوران بی ایس ایف نے گزشتہ روز رام گڑھ سیکٹر کے ہندوستانی علاقہ میں سرحدی باڑھ سے پہلے 20میٹر کی سرنگ کا پتہ چلایا۔ یہ سرنگ 2.5 فیٹ چوڑی اور 2.5فیٹ جسامت والی ہے۔ اس کارروائی کے ساتھ بی ایس ایف نے دہشت گردوں کو ہندوستانی علاقہ میں گھسانے کے پاکستانی منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔ بی ایس ایف آفیسر نے کہا کہ یہ سرنگ کی ابتداء پاکستان کی طرف پائی گئی اور یہ ہمارے علاقہ کی سرحدی باڑھ سے تقریباً 20 میٹر پہلے کے فاصلہ پر ختم ہورہی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ سرنگ ابھی مکمل کیا جانا تھا اور اس کا بروقت پتہ چلالیا گیا قبل اس کے کہ یہ سرحدی باڑھ تک پہنچ پاتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرس کی مدد سے دہشت گرد دراندازی کی کوشش کررہے ہیں جسے بی ایس ایف کے دستوں نے اپنی کوششوں سے مسلسل ناکام بنایا ہے۔بی ایس ایف کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ اپنے پاک رینجرس کے ہم منصب حکام کے ساتھ فلیگ میٹنگ منعقد کرنا چاہیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT