Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سامیہ فاروقی کی بیڈمنٹن میں خطابی کامیابیاں

سامیہ فاروقی کی بیڈمنٹن میں خطابی کامیابیاں

سب جونیر انڈر 13 نیشنل میچز میں سنگلز اور ڈبلز دونوں ٹائٹل جیتے
حیدرآباد ، 19 نومبر (سیاست نیوز) بیڈمنٹن میں قومی سطح کے مقابلوں میں شہر کی سامیہ عماد فاروقی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں منعقدہ 29 ویں سب جونیر انڈر 13 نیشنل بیڈمنٹن مقابلوں کے سنگلز اور ڈبلز سیکشن میں سامیہ نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ ہندوستان کے بیڈمنٹن اسٹار پی گوپی چند کی بیڈمنٹن اکیڈیمی میں تربیت حاصل کرنے والی سامیہ نے سنگلز ٹائٹل کیلئے کوی پریہ کو ہرایا جبکہ اسی حریف کے ساتھ ڈبلز میں جوڑی بنا کر دہلی کی حریفوں آشی راوت اور درگا گپتا کو شکست دے کر خطاب جیتا۔ سامیہ فاروقی کا تعلق حیدرآباد کے ’’زندہ طلسمات ‘‘ والے معروف تجارتی گھرانے سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT