Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / سانحہ اٹک کی تحقیقات جاری، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

سانحہ اٹک کی تحقیقات جاری، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

لاہور ؍ اٹک ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تحقیقاتی اداروں نے اٹک خود کش دھماکے کی جگہ سے شواہدا کٹھے کیے ہیں ، جبکہ عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔خود کش حملے کا مقدمہ مقامی تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا۔وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع پر خود کش حملے کی تحقیقات مختلف ادارے کررہے ہیں۔ پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کی پانچ رکنی ٹیم نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور شواہدا کٹھے کیے ، دیگر اداروں نے بھی عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔ اس سے پہلے مقدمے کے مدعی مقامی ایس ایچ او تھانہ رنگو نے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ راولپنڈی میں سانحہ کا مقدمہ درج کرایا۔ پولیس حکام نے امکان ظاہر کیاہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی ۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو اٹک میں اب تک دونعشوں کی شناخت نہیں ہوئی جو ممکنہ طور پرحملہ آوروں کی ہوسکتی ہیں۔گزشتہ روز پیش آئے المناک سانحہ پر شادی خان کی فضا سوگوار ہے ، شہید کے گھر تعزیت اور دعا کیلئے سیاسی شخصیات سمیت لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کا کہنا تھاکہ موجودہ سیاسی و عسکری قیادت سنجیدگی سے دہشت گردوں کا خاتمہ کررہی ہے۔شجاع خانزادہ کی شہادت پر اہل علاقہ غمزدہ ضرور ہیں مگر ان کے حوصلے بلند ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 20 بتائی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT