Tuesday , August 22 2017
Home / Health / سانس میں بو سنگین امراض کی علامت

سانس میں بو سنگین امراض کی علامت

کیا آپ کے سانسوں میں بو دیگر افراد کو پریشان رکھتی ہے ؟ تو یہ صرف منہ کی صفائی سے ہٹ کر سنگین امراض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔
یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ویسے تو انسان پیاسا ہو تو سانس میں بو پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ پانی کی کمی سے خوراک اور بیکٹریا منہ میں زیادہ دیر تک موجود رہتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں۔
تاہم کولوراڈو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق سانس میں بو پیدا ہونا کچھ جان لیوا امراض کی بھی نشانی ہوسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق بہت زیادہ بو جگر اور گردوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے جبکہ یہ گردے فیل ہونے کی بھی نشانی ہوتی ہے۔
ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسوڑوں اور دل کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے اور سانس میں بو پیدا ہونا اس کی ابتدائی انتباہی علامت ہوسکتی ہے۔
انٹرنیشنل اینڈ امریکن ایسوسی ایشن فار ڈینٹل ریسرچ کی تحقیق کے مطابق مسوڑوں کے امراض کی ایک بڑی نشانی بدبو دار سانسیں ہوتی ہیں۔
محققین کے مطابق اگر سانس کی بو بہت زیادہ ہو اور کافی دورانیے تک رہے تو آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ ضرور کرالینا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT