Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / سانٹیاگو نیوا ‘ ہندوستان کے نئے باکسنگ کوچ

سانٹیاگو نیوا ‘ ہندوستان کے نئے باکسنگ کوچ

نئی دہلی 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل باکسنگ کوچس کمیشن کے نائب صدر نشین سانٹیاگو نیوا ہندوستان کے نئے بیرونی کوچ ہونگے جو مرد باکسرس کو کوچنگ دینگے ۔ کیوبا کے بی آئی فرنانڈیز کی 2014 میں علیحدگی کے بعد یہ عہدہ مخلوعہ تھا ۔ مسٹر نیوا سویڈن سے تعلق رکھتے ہیں۔ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اجئے سنگھ نے بتایا کہ آل انڈیا باکسنگ اسوسی ایشن نے ہمیں مسٹر سانٹیاگو نیوا کے نام کی سفارش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تھری اسٹار کوچ ہیں اور وہ گذشتہ سال تک سویڈن کی مینس باکسنگ ٹیم سے وابستہ رہے تھے ۔ انہوں نے ریو اولمپکس کے بعد اس عہدہ سے استعفی پیش کردیا تھا ۔ سویڈن میں مقیم مسٹر نیوا نے اپنے مسابقی ایام میں ارجنٹینا کی بھی نمائندگی کی تھی اور وہ جاریہ سال ورلڈ چمپئن شپ تک ہندوستانی مینس باکسنگ ٹیم کی کوچنگ کرینگے ۔ اس کے بعد ان سے معاہدہ میں توسیع کے تعلق سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ ورلڈ بچمپئن شپ جاریہ سال 25 اگسٹ سے 3 ستمبر تک جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والی ہے ۔ وہ کل ہندوستان پہونچیں گے اور فوری پٹیالہ میں اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT