Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سانپ کاٹنے پر کمسن لڑکی فوت

سانپ کاٹنے پر کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) ودیا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع جھونپڑیوں میں محو خواب 5 سالہ لڑکی کو زہریلے سانپ نے کاٹ دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد ارشد کی بیٹی سمیرہ کل رات 11 بجے ودیا نگر ریلوے اسٹیشن سے متصل جھونپڑی میں محو خواب تھی کہ ایک زہریلے سانپ نے اسے کاٹ دیا ۔ سمیرہ کو فوری ان کے والدین نے مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کردیا اور لڑکی کو رات دیر گئے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT