Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سانپ کاٹنے کی دوا کی مفت تقسیم

سانپ کاٹنے کی دوا کی مفت تقسیم

کاغذ نگر۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر مستقر کے پٹرول پمپ علاقہ میں موجود سری لکشمی ہوم دواخانہ میں لائنس کلب کی جانب سے عوام کو مفت سانپ کی ادویات فراہم کرنے کیلئے لائنس کلب زونل چیرمین ڈاکٹر سرینواس کے ہاتھوں مفت سنٹر کا آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پر لائنس کلب زونل چیرمین ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ کاغذ نگر میں کافی پسماندگی رہنے کی وجہ سے عوام کو اپنی زندگی گذارنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے دور میں تعلقہ کے پانچ منڈلوں کے عوام کو خاص طور پر موسم برسات میں کسی کو بھی سانپ کاٹنے پر سری لکشمی نرسنگ ہوم میں ڈاکٹر انیتا سے ربط پیدا کرتے ہوئے مفت میں سانپ کی ادویات حاصل کئے جاسکتے ہیں اور آنے والے دنوں میں غریب عوام کو میڈیکل سہولت کی خاطر دواخانہ جانے کیلئے گاڑیوں کا بھی انتظام کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مقامی ڈاکٹرس یونین قائدین ڈاکٹر دسرت، ڈاکٹر حسیب الحق کے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔

 

تانڈور میں فرضی پولیس کا
ڈرامہ ، نوجوان گرفتار
تانڈور۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وقارآباد کے قریب نواب پیٹ منڈل کا بے روزگار نوجوان بالیا 23سال انٹر پاس نے پولیس کی وردی پہن کر مومن پیٹ منڈل میں سدا سیو پیٹ سے آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لے رہا تھا اور ٹرک ڈرائیوروں سے رقم وصول کرنے میں مصروف تھا کہ منڈل پولیس نے بالیا کو گرفتار کرلیا اور جمعہ شدہ رقم ضبط کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی ماں اسے پولیس عہدیدار دیکھنا پسند کرتی تھی اپنی ماں کی خواہش پورا کرنے کیلئے اس نے فرضی پولیس کا ڈرامہ رچایا۔

TOPPOPULARRECENT