Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سانپ کے ڈسنے پر موت

سانپ کے ڈسنے پر موت

حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک مچھیرا سانپ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے مچھیرا اور کنٹلور حیات نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو مچھلیاں پکڑنے کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ کنٹلرو تالاب کے قریب ایک زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا اور سانپ کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT