Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / سان برناڈینو قتل عام تحقیقات پاکستان تک پہنچ گئی

سان برناڈینو قتل عام تحقیقات پاکستان تک پہنچ گئی

واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے سان برنارڈینو شوٹ آؤٹ سانحہ کی تحقیقات اب دیگر ممالک بشمول پاکستان تک جا پہنچی ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ نے این بی سی کے ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ قتل عام میں پاکستان بھی ملوث ہے جبکہ دیگر ممالک کے ملوث ہونے کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) پاکستانی شہری تشفین ملک اور اس کے شوہر سید فاروق کے ذریعہ کی گئی اندھادھند فائرنگ میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تحقیقات کررہی ہے جسے امریکی صدر اوباما نے بھی ایک دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT