Monday , July 24 2017
Home / دنیا / سان ڈیگو پول پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ

سان ڈیگو پول پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ

سان ڈیگو ۔ یکم مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جو اپنی گود میں بندوق رکھے پرسکون انداز میں بیٹھا ہوا تھا ، اُس نے سالگرہ پارٹی میں مصروف 7 افراد پر ایک رہائشی عمارت کے پول کے قریب جو کیلی فورنیا یونیورسٹی سان ڈیگو کے پاس ہے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ ایک خاتون برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ مشتبہ حملہ آور 49 سالہ پیٹر سلیس نے چار سیاہ فام خواتین ، دو سیاہ فام مردوں اور ایک لاطینی امریکی شخص پر گولی چلائی تھی ۔ پولیس کے تحقیقات کنندوں نے سیلس سے ناواقف ہونے کا دعویٰ کیا۔ وہ ایک سفید فام شخص تھا۔ پولیس کے تین عہدیداروں نے جو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مقام واردات پر پہونچے تھے سیلس کو گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ وہ اُن کی طرف بندوق تان رہا تھا ۔ پولیس کو یقین ہے کہ سیلس اور اُس کے پارٹی میں شریک ایک اور شخص کا قیام اسی رہائشی عمارت میں تھا جو شمالی سان ڈیگو کے ساحلی مضافات میں واقع ہے ۔ پولیس کو فائرنگ شروع ہونے کے بعد دو افراد نے مقام واردات سے فرار ہوکر اپنے کمرے تک پہونچنے میں کامیاب ہوگئے تھے طلب کیا تھا ۔ فون کرنے والے افراد گیلنڈس اور اُس کے کمرے میں رہنے والا ایک اور شخص تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT