Monday , March 27 2017
Home / تفریح / ساوتھ اسٹار مہیش بابو کی پتنی و ایکٹریس نمرتا شروڈکر کی واپسی

ساوتھ اسٹار مہیش بابو کی پتنی و ایکٹریس نمرتا شروڈکر کی واپسی

سوپر اسٹار پرنس مہیش بابو کی پتنی و سابق مس انڈیا و بالی ووڈ ایکٹریس نمرتا شروڈکر کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ کم فلمیں کرنے کے باوجود بھی انہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لاکھوں دلوں کو متاثر کیا تھا اور اب لمبے عرصہ کے وقفہ کے بعد پھر سے فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔ آخری بار نمرتا انگریزی فلم ’’برائیڈ اینڈ پریچوڈئز ‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ مہیش بابو سے شادی کرنے کے بعد وہ گھر گرہستی میں مصروف ہوگئی تھیں، لیکن اب فلموں میں اداکاری کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ پچھلے دنوں ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ملٹی اسٹار فلم میں کام کررہی ہیں، لیکن فلم کا نام کیا ہے وہ کس زبان میں بنے گی ان کا کردار کیا ہوگا۔  انہوں نے خلاصہ نہیں کیا۔ اس خبر سے نمرتا اور مہیش بابو کے مداح بہت خوش ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT