Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ساوتھ سنٹرل ریلوے کی متعدد ٹرینیں منسوخ

ساوتھ سنٹرل ریلوے کی متعدد ٹرینیں منسوخ

موسمی صورتحال کے صاف ہونے پر بحالی متوقع ، قبل ازیں منسوخ شدہ بعض ٹرینیں بحال
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جاری کردہ پریس ریلیز کے بموجب متعدد جنوب سے مربوط ٹرینیں کہر آلود صورتحال کی بنا منسوخ کردی گئی ہیں ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے سے اوریجینٹ یا ٹرمنیٹ ہونے والی زائد از آٹھ ٹرینیں اور دیگر چھ ٹرینیں جو ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ذریعہ گزرتی ہیں کہر آلود موسمی صورتحال کی بنا منسوخ کی گئی ہیں ۔ جنوری تا فروری 2016 مصرحہ تاریخوں میں یہ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں ۔ صورتحال کے صاف ہونے کے بعد توقع ہے کہ ان منسوخ شدہ ٹرینیوں کو بحال کیا جائے گا ۔ بحال ہونے والی ٹرینوں میں حیدرآباد نئی دہلی تلنگانہ سوپر فاسٹ ایکسپریس دونوں سمتوں حیدرآباد حضرت نظام الدین دکشن ایکسپریس ، حضرت نظام الدین دکشن ایکسپریس ، وشاکھاپٹنم حضرت نظام الدین لنک دکشن ایکسپریس ، ناندیڑ امرتسر سچ کھنڈ ایکسپریس اور امرتسر ایچ ایس ناندیڑ سچ کھنڈ ایکسپریس شامل ہیں ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے سے گذرنے والی جو ٹرینیں منسوخ ہوئیں لیکن اب بحال کی گئی ہیں ان میں بنگلور سٹی حضرت نظام الدین راجدھانی ایکسپریس ، حضرت نظام الدین بنگلور سٹی راجدھانی ایکسپریس ، چینائی نیو دہلی گرانڈ ٹرنک سوپر فاسٹ ایکسپریس ، بنگلور سٹی پٹنہ سنگھامترا سوپر فاسٹ ایکسپریس اور بنگلور سٹی سنگھامترا سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں جو اوسطاً بحال ہوئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT