Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ساوتھ سنٹرل ریلوے کی مختلف مقامات سے 8 خصوصی ٹرینیں

ساوتھ سنٹرل ریلوے کی مختلف مقامات سے 8 خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مسافرین کے اضافہ ہجوم سے نمٹنے کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے مختلف مقامات کے درمیان آٹھ خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ ٹرین نمبر 02760 سکندرآباد ۔ چینائی سنٹرل اسپیشل ٹرین 17 جنوری کو 20-45 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 9-30 بجے چینائی سنٹرل پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02759 چینائی سنٹرل سکندرآباد اسپیشل ٹرین 18 جنوری کو 15-15 بجے چینائی سنٹرل سے روانہ ہو کر اگلے دن 4-30 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07049 مچھلی پٹنم ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرین 17 جنوری کو 22-5 بجے مچھلی پٹنم سے روانہ ہو کر اگلے دن 9-45 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07050 سکندرآباد ۔ مچھلی پٹنم اسپیشل ٹرین 18 جنوری کو 23-35 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 9-30 بجے مچھلی پٹنم پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07012 کاکناڈا ٹاون ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرین 18 جنوری کو 18-00 بجے کاکناڈا ٹاون سے روانہ ہو کر اگلے دن 5-00 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07011 سکندرآباد کاکناڈا ٹاون اسپیشل ٹرین 19 جنوری کو 19-15 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 05-15 بجے کاکناڈا ٹاون پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07155 مچھلی پٹنم سکندرآباد اسپیشل ٹرین 17 جنوری کو 19-15 بجے مچھلی پٹنم سے روانہ ہو کر اسی دن 18-05 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07156 سکندرآباد ۔ مچھلی پٹنم اسپیشل ٹرین 17 جنوری کو 19-15 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 4-25 بجے مچھلی پٹنم پہنچے گی ۔۔
سکندرآباد ۔ راجمندری ۔ تروپتی خصوصی ٹرینیں
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( آئی این این) : سنکرانتی تہوار کے موقع پر مسافرین کے زیادہ ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ۔ راجمندری براہ قاضی پیٹ ، وجئے واڑہ اور دو جن سدھارن اسپیشل ٹرینیں سکندرآباد ۔ تروپتی براہ نیلور ، وجئے واڑہ چلائے گا ۔ ٹرین نمبر 07445 سکندرآباد ۔ راجمندری خصوصی ٹرین 17 جنوری کو 10-00 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اسی دن 20-30 بجے راجمندری پہنچے گی ۔ اس کے لیے بکنگ جاری ہے ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07446 راجمندری سکندرآباد اسپیشل ٹرین 17 جنوری کو 22-10 بجے راجمندری سے روانہ ہو کر اگلے دن 10-30 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ بکنگ 16 جنوری کو 8-00 بجے سے آغاز ہوگی ۔ یہ ٹرینیں خصوصی کرایہ ٹرینیں ہیں ۔ ٹرین نمبر 07617 تروپتی ۔ سکندرآباد جن سدھارن اسپیشل ٹرین 17 جنوری کو 19-00 بجے تروپتی سے روانہ ہو کر اگلے دن 11 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07618 سکندرآباد ۔ تروپتی جن سدھارن اسپیشل ٹرین 18 جنوری کو 19-25 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 10-45 بجے تروپتی پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT