Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ساوتھ سنٹرل ریلوے کے نئے چیف کمرشیل منیجر پی گنیشور راؤ نے جائزہ حاصل کیا

ساوتھ سنٹرل ریلوے کے نئے چیف کمرشیل منیجر پی گنیشور راؤ نے جائزہ حاصل کیا

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مسٹر پی گنیشور راؤ نے آج بحیثیت چیف کمرشیل منیجر ، ساوتھ سنٹرل ریلوے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ وہ سیول سروسیس کے انڈین ریلویز ٹریفک سرویس 1983 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس نئی ذمہ داری کا چارج لینے سے قبل انہوں نے بحیثیت چیف اپریشنس منیجر ، ساوتھ ویسٹرن ریلویز ، ہبلی ، خدمات انجام دی ہیں ۔ پی گنیشور راؤ پبلک پالیسی اینڈ مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور سائنس میں ماسٹرس ڈگری ( ایم ایس سی ) رکھتے ہیں ۔ 1985 میں انڈین ریلویز میں کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے ریلویز کے آپریشنس اینڈ کمرشیل ڈپارٹمنٹس میں مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے میسور ، تروچراپلی ، پال گھاٹ ، مدورائی ، چینائی ، ہبلی اور سکندرآباد میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے بحیثیت چیف کمرشیل منیجر ( فریٹ سروسیس ) ، چیف کمرشیل منیجر ( کیٹرنگ اینڈ پاسنجر سروسیس ) ساوتھ سنٹرل ریلوے اور چیف فریٹ ٹرانسپورٹ منیجر ، ساوتھ ویسٹرن ریلوے ہبلی خدمات بھی انجام دیں۔ انہوں نے میاکس ویل اسکول آف پبلک افیرس اینڈ سٹیزن شپ ، سائر اکیوس یونیورسٹی نیویارک ، امریکہ میں ایک مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام میں بھی شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT