Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / ساورکر نے انگریزوں سے رحم کی بھیک مانگی تھی : کانگریس

ساورکر نے انگریزوں سے رحم کی بھیک مانگی تھی : کانگریس

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بھگت سنگھ کی برسی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی ۔ آر ایس ایس کے نظریہ ساز نامور مجاہد آزادی وی ڈی ساورکر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھگت سنگھ نے برطانوی حکمرانوں کے خلاف آزادی کیلئے جنگ کی تھی یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربان کردی جبکہ وی ڈی ساورکر نے انگریزوں سے رحم کی بھیک مانگی تھی اور انگریزوں کا غلام بنے رہنے کا تیقن دیا تھا۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ برسراقتدار پارٹی ساورکر کے اصولوں پر عمل کرتی ہے جبکہ کانگریس گاندھی جی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

TOPPOPULARRECENT