Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ساوپاولو میں فائرنگ ، 20 ہلاک

ساوپاولو میں فائرنگ ، 20 ہلاک

ساوپاولو (برازیل) ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نقاب پوش بندوق برداروں نے رات بھر ساوپاولو کے مضافات میں سلسلہ وار فائرنگ کرتے ہوئے کم از کم 20 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اس شہر کی آبادی دو کروڑ ہے۔ ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں لیکن پولیس تعداد کی توثیق کرنے سے قاصر ہے۔ صیانتی محکمہ کے سربراہ بعدازاں قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کے دفتر کے ترجمان کے بموجب یہ حملے ’’غیرمعمولی‘‘ تھے۔ برازیل کے اخبارات کی اطلاع کے بموجب اوساسکو کے علاقہ میں 10 مقامات پر فائرنگ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT