Sunday , September 24 2017
Home / خواتین کا صفحہ / ساڑی کے ساتھ زیورات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں

ساڑی کے ساتھ زیورات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں

ساڑی ایک ایسا روایتی پہناوا ہے جو فیشن کی بدلتی رتوں کے ساتھ نہیں بلکہ ہمیشہ اس کا حصہ رہتا ہے ۔ خصوصاً مشرق میں اس پہناوے کی مقبولیت روزِ اول کی طرح قائم و دائم ہے لیکن آج کل کی خواتین ساڑی پہننے سے بہت گھبراتی ہیں۔ اس بات کی ایک خاص وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ پہنے جانے والے زیورات، بلاؤز، سینڈل وغیرہ کے بارے میں اُلجھن کا شکار رہتی ہیں۔آپ کتنی ہی ماڈرن کیوں نہ ہوں لیکن آپ کی زندگی میں کچھ ایسے خاص مواقع ضرور آتے ہیں جب آپ خود یہ روایتی ساڑی پہننا پسند کرتی ہیں ، کیونکہ یہ گریس فل ہونے کے ساتھ پُرکشش بھی لگتی ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے پہنتی کیسے ہیں۔

خیر یہ تو ہوئی لُک کی بات، جبکہ آپ کی پریشانی اس کے ساتھ پہننے والے زیورات کی ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کچھ سدابہار طریقے جو آپ کو ہمیشہ کیلئے اس پریشانی سے نجات دلائیں گے ۔ اگر آپ ہلکے رنگوں والی زری بارڈر کی سلک کی ساڑی پہن رہی ہیں تو اسے سنہرہ ٹشو یا ٹشووالے بلاؤز کے ساتھ پہنیں اور اس سے میچ کرتے ہوئے ڈل گولڈن نیٹ سینڈل پہنیں اور بے دھڑک اپنے گلے میں پرانی اسٹائیل کا نیک لیس ڈال دیجئے۔ آج کے دور میں شیڈ فیبرک کافی فیشن میں ہے، آپ کو بھی اپنے وراڈ روب میں اسے شامل کرنا چاہئے۔ اگر آپ سفید رنگ کی ساڑی پہن رہی ہیں تو سوتی بلاؤز سے اچھا آپ کاکوئی ساتھی نہیں ہوسکتا۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب آپ ساٹن کی ساڑی پہنیں تواس کے ساتھ ساٹن کلاتھ ہی بلاؤز پہنیں اور ساڑی پر جیسی ایمبرائیڈری ہے ویسے ہی بلاؤز پر کروائیں۔ اگر موقع روایتوں سے جڑا ہو اور آپ اس روایتی پہناوے کی خوبصورتی بڑھانا چاہتی ہیں تو مہین شفان اور اس پر لائیکا کا بلاؤز ایک دم سونے پر سہاگہ ہوجائے گا۔ آپ چاہیں تو ساڑی کو تھوڑا سے لُک دینے کیلئے چھوٹے چھوٹے موتی بھی لگواسکتی ہیں اور ہاں یاد رکھیں کہ پوسٹل شیڈز کی کسی بھی ساڑی پر اسٹون زیورات کبھی بھی دوسروں کو ناک بھنوں سکیڑنے کا موقع نہیں دیں گے ۔ ویسے بھی ساڑیوں میں کتنے ہی نت نئے ڈیزائن کیوں نہ آجائیں ، زری کی ساڑیوں پر کندن کے زیورات کا فیشن کبھی پرانا نہیں پڑتا ۔
جب آپ کو کچھ سمجھ میں نہ آئے کہ لوگ کیا کہیں گے تو اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آرام سے کندن کے زیورات پہنئے اور پارٹی کا لُطف لیجئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT