Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی اور ساتھی ریسلر ستیہ ورت کی منگنی

ساکشی اور ساتھی ریسلر ستیہ ورت کی منگنی

نئی دہلی ، 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپک کی میڈل یافتہ ساکشی ملک نے ریسلر بوائے فرینڈ ستیہ ورت کڈیان سے منگنی کرلی ہے۔ یہ تقریب گزشتہ روز اُن کی قیامگاہ واقع روہتک میں انجام پائی۔ 24 سالہ ریسلر نے ستیہ ورت کے تعلق سے میڈیا کو پہلے ہی بتا رکھا تھا۔ ستیہ ورت کے والد ارجن ایوارڈ یافتہ شری ستیہ وان پہلوان نے بتایا کہ یہ نجی تقریب رہی۔ ہونے والے جوڑے کے ارکان خاندان ہی اس ایونٹ میں شریک ہوئے اور تقریب خوشگوار رہی۔22 سالہ ستیہ ورت کی عمر ساکشی کے مقابل دو سال کم ہے اور روہتک میں اُن کے والد کا اکھاڑہ تربیت گاہ ہے۔ ستیہ ورت نے 2010ء یوتھ اولمپکس میں اپنا پہلا برونز میڈل جیتا تھا۔ ریسلنگ ٹورنمنٹس کے دوران ساکشی اور ستیہ ورت شناسا ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT