Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی اور میں پریکٹس میں ایک دوسرے سے مستفید ہوتی ہیں : ونیش

ساکشی اور میں پریکٹس میں ایک دوسرے سے مستفید ہوتی ہیں : ونیش

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنس ریسلنگ میں ایک نے تاریخ بنائی اور دوسری اتھلیٹ مستحقہ کامیابی کے حصول کی جدوجہد میں مقابلہ سے باہر ہوگئی جس کے باوجود ساکشی ملک اور ونیش پھوگٹ کے مابین کوئی رشک و رنجش کا جذبہ نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے کی تربیت کے ذریعہ بدستور استفادہ کررہی ہیں۔ ریو میں گزشتہ سال برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے ساکشی ملک اولمپک میڈل حاصل کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون ریسلر کی حیثیت سے ایک تاریخ بنائی لیکن شومئی قسمت کہ ونیش پھوگٹ گھٹنے میں زخم کے سبب یادگار مقابلہ سے باہر ہوگئی تھیں۔ تاہم ونیش کبھی یہ محسوس نہیں کرتیں کہ یہ کامیابی صرف ساکشی کے سرگئی ہے بلکہ وہ ہنوز اپنی اس ساتھی کے ہمراہ پریکٹس کو ترجیح دیا کرتی ہیں ۔ ونیش کا کہنا ہے کہ اولمپک میڈل حاصل کرنے کے بعد ساکشی نہیں بدلی ہیں اور ان دونوں کے تعلقات پہلے جیسے ہیں۔ ہماری وابستگی کافی مضبوط ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT