Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی دیگر لڑکیوں کیلئے مثال ، والدین کا تاثر

ساکشی دیگر لڑکیوں کیلئے مثال ، والدین کا تاثر

نئی دہلی ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں اپنی بیٹی کے تاریخی کارنامہ پر فخر سے پھولے نہ سمائے ریسلر ساکشی ملک کے والدین نے آج تمام ماں باپ سے اپیل کی کہ اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کریں جو کھیل کود کا اپنانا چاہتی ہیں اور کہا کہ گراپلر کا کارنامہ سب کیلئے مثال ہونا چاہئے۔ ساکشی کے والد سکھبیر ملک نے فخر کے ساتھ کہا کہ والدین کی تائید نہایت ضروری ہے اور ہم نے ساکشی کی ہر طرح مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ جب اُس نے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں تمغے جیتے تو وہی لوگ جو شروع میں اس پر تنقید کیا کرتے تھے وہ ہمارے پاس آئے اور کہا کہ آپ نے پہلے ہی بالکل صحیح سوچ و فکر اپنائی۔ ساکشی کی ماں سودیش ملک نے بھی اسی طرح کے احساسات کا اظہار کیا۔ ’’پہلے کئی لوگ مجھ سے کہا کرتے تھے کہ وہ لڑکی ہے اور آپ کیوں اسے ریسلنگ میں جھونک رہے ہو لیکن میں نے اس کا حوصلہ بڑھایا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT