Monday , March 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی ملک کو ملے صرف 30 لاکھ روپے

ساکشی ملک کو ملے صرف 30 لاکھ روپے

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  ریو اولمپکس میں برونز میڈلس جیت کر تاریخ رقم کرنے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک کو پروکشتی لیگ سیزن 2کی جمعہ کو منعقدہ نیلامی میں حیرت انگیز طور پر30 لاکھ روپے کی قیمت ہی ملی۔ساکشی کی صورتحال بیڈمنٹن لیگ کی نیلامی میں اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو جیسی ہی رہی۔سندھو کو نیلامی میں 39 لاکھ روپے ہی ملے تھے جبکہ انہیں ریو کے فائنل میں شکست دینے والی اسپین کی کیرولنا مارین کو 61 لاکھ روپے سے زیادہ کی قیمت ملی تھی۔جنوری میں ہونے والی پرو کشتی لیگ کے سیزن دو کی پہلی پریس کانفرنس میں ساکشی ملک کو ہندستانی ریسلنگ فیڈریشن نے اسٹار کھلاڑی کے طور پر پیش کیا تھا ۔
بائیکاٹ کی آل ٹائم ٹسٹ ٹیم میں کوئی ہندوستانی نہیں
ممبئی۔ 16 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  ٹیم انڈیا کے بیٹسمینوں اور بولروں نے بھلے ہی اپنے شاندار کھیل سے دنیا بھر میں اپنی چمک بکھیری ہو لیکن وہ انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ کی آل ٹائم ٹسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ سابق اوپنر سنیل گواسکر، کپل دیو اور ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر سمیت کوئی بھی کھلاڑی بائیکاٹ کو متاثر نہیں کر سکا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT