Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی کو مبارکبادیاں، سماج کا ہر گوشہ شاداں!

ساکشی کو مبارکبادیاں، سماج کا ہر گوشہ شاداں!

نئی دہلی ؍ پٹنہ ؍ ممبئی ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی اسپورٹس برادری نے مثالی کرکٹر سچن تنڈولکر کی قیادت میں آج ریسلر ساکشی ملک کو زبردست سراہا جنھوں نے ریو اولمپک گیمز میں میڈل کیلئے انڈیا کے مایوس کن انتظار کو ختم کرتے ہوئے تاریخی برونز جیتا ہے۔ تنڈولکر نے ویمنس ریسلنگ 58kg زمرے میں ساکشی کی بھرپور و کامیاب کوشش کی خوب ستائش کی اور کہا کہ ملک کو اُن کے کارنامہ پر فخر ہے۔ ملک کے واحد انفرادی اولمپک گولڈ میڈل ونر ابھینو بندرا نے 23 سالہ ساکشی کی تعریف کی کہ انھوں نے ہر ہندوستانی کا جوش و جذبہ بڑھا دیا ہے۔ بندرا نے ریو گیمز کے 10m ایر رائفل ایونٹ میں چوتھے مقام پر اختتام کیا ہے۔ ہندوستان کے واحد انفرادی اولمپک ڈبل میڈلسٹ ریسلر سشیل کمار نے ساکشی کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے کارنامہ کو روایت شکن قرار دیا۔ لندن گیمز کی برونز میڈلسٹ باکسر میریکوم، بیجنگ اولمپکس برونز ونر باکسر وجیندر سنگھ، لندن گیمز برونز میڈلسٹ شوٹر گگن نارنگ، انڈین کرکٹ لمیٹیڈ اوور کیپٹن مہندر سنگھ دھونی ، سابق انڈیا بیٹسمن وی وی ایس لکشمن ، موجودہ انڈین کوچ انیل کمبلے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر کرکٹرز نیز بی سی سی آئی نے بھی ساکشی کے کارنامہ کی تعریف کی ہے۔ انڈین ہاکی ٹیم کیپٹن پی آر سریجیش نے بھی ساکشی کی تعریف کی۔ ہاکی ٹیم ریو گیمز میں کوارٹر فائنل مرحلے سے خارج ہوگئی۔ ریو گیمز میں حصہ لینے والے شوٹر حنا سدھو، شٹلر جوالا گٹہ نے بھی ساکشی کی دل کھول کر ستائش کی ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے بھی برونز ونر ساکشی کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ہریانہ کی فخریہ لڑکی کو مبارکباد دینے والوں میں بالی ووڈ بھی کسی سے پیچھے نہیں، جہاں میگا اسٹار امیتابھ بچن کی قیادت میں عامر خان، اکشے کمار، مادھوری ڈکشٹ، انیل کپور اور کرن جوہر و دیگر نے ساکشی کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر خوب سراہا۔ امیتابھ نے ٹوئٹ کیا کہ خواتین کو مزید طاقت ملی ہے! جئے ہند۔ ابھیشک بچن، ارجن کپور، منوج باجپائی، فلمساز ستیش کوشک نے بھی مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT