Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ساکشی کی تکنیک پر کوچ نازاں

ساکشی کی تکنیک پر کوچ نازاں

چنڈی گڑھ ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ’ڈبل لیگ اٹیک‘ انٹرنیشنل ریسلر ساکشی ملک کا سب سے مضبوط تکنیکی پہلو ہے، جنھوں نے ریو اولمپکس میں برونز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، اُن کے کوچ ایشور سنگھ داہیا نے اس تاثر کا اظہار کیا۔ ساکشی کو سب سے پہلے ٹریننگ دینے والے ایشور کو آج روہتک کی لڑکی کے تاریخی کارنامہ پر بہت مسرور دیکھا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ساکشی نے اولمپک میڈل جیت کر ہریانہ اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ساکشی کے کھیل کی بابت 60 سالہ کوچ نے کہا کہ کشتی کے مقابلے میں دہرے پاؤں کا داؤ ساکشی کی طاقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT