Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ساہتیہ اکیڈمی کی کمیٹی سے احتجاجاً ششی دیشپانڈے مستعفی

ساہتیہ اکیڈمی کی کمیٹی سے احتجاجاً ششی دیشپانڈے مستعفی

بنگلورو۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انعام یافتہ مصنف ششی دیشپانڈے نے آج ساہتیہ اکیڈمی کی جنرل کونسل سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کنڑا مصنف ایم ایم کلبرگی کے قتل پر ادیب برادری کی خاموشی پر گہری مایوسی ظاہر کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ 72 سالہ مصنف نے کہا کہ انہیں استعفیٰ پیش کرتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کیوں کہ ہندوستانی مصنفوں کو آزادی تقریر و تحریر سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس مسئلہ پر دیشپانڈے سے قبل بھی بعض شخصیتیں اپنے عہدے چھوڑ چکی ہیں۔
ویاپم اسکام: سی بی آئی کی تحقیقات اطمینان بخش: سپریم کورٹ
نئی دہلی،9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اطمینان ظاہر کیا کہ ویاپم اسکام کی سی بی آئی تحقیقات میں ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے۔ جسٹس ایس اے گوگڑے اور جسٹس امیتائو رائے اور چیف جسٹس ایچ ایل دتو پر مشتمل بنچ نے کہا کہ سی بی آئی کی ویاپم اسکام کی تحقیقات میں پیشرفت عدالت کیلئے اطمینان بخش ہے۔

TOPPOPULARRECENT