Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ساہتیہ اکیڈیمی دہلی اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے راجندر سنگھ بیدی صدی سمینار کا اجلاس

ساہتیہ اکیڈیمی دہلی اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے راجندر سنگھ بیدی صدی سمینار کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ساہتیہ اکیڈیمی اور تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے ہوٹل گرانڈ پلازا نزد حج ہاوز نامپلی میں نامور فکشن رائیٹر راجندر سنگھ بیدی صدی سمینار کے سلسلے میں آج دوسرے دن 4 اجلاس منعقد ہوں گے ۔ پہلا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا ۔ صدارت جناب شافع قدوائی کریں گے ۔ جناب طارق چھتاری ، جناب مولا بخش اور جناب ابوالکلام مقالے پیش کریں گے ۔ دوسرا اجلاس 12 بجے دن منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت محترمہ جیلانی بانو کریں گی ۔ جناب نظام صدیقی ، جناب شمیم صدیقی اور جناب رحمن عباس مقالے پیش کریں گے ۔ تیسرا اجلاس 2-30 بجے دن منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس کی صدارت جناب چندر بھان خیال کریں گے ۔ جناب فیاض رفعت ، جناب ف س اعجاز ، محترمہ وسیم بیگم مقالے پیش کریں گے ۔ چوتھا اجلاس 3-30 بجے منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت جناب خالد قادری کریں گے اور ڈاکٹر حبیب نثار ، جناب نور الحسنین اور جناب فیروز عالم مقالے پیش کریں گے ۔ آخر میں جناب مشتاق صدف پروگرام آفیسر ساہتیہ اکیڈیمی شکریہ ادا کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT