Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ساہتیہ اکیڈیمی کا ہمہ لسانی اجلاس و مشاعرہ تلگو شاعر جناب یعقوب کی شرکت

ساہتیہ اکیڈیمی کا ہمہ لسانی اجلاس و مشاعرہ تلگو شاعر جناب یعقوب کی شرکت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : تلگو کے مشہور شاعر اور ادیب جناب یعقوب کو مرکزی ساہتیہ اکیڈیمی کے سہ روزہ پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔ آسام کے گوابتی میں منعقدشدنی یہ تین روزہ اجلاس 21 تا 23 اپریل تک چلے گا ۔ ساہتیہ اکیڈیمی ملک کے مختلف مقامات اور یونیورسٹیوں میں ہمہ لسانی مشاعرے اور سمینار کرواتی ہی رہتی ہے تاکہ مختلف زبانوں کے لکھنے والوں کے سوچنے کے انداز سے قلم کار ایک دوسرے سے واقف ہوں ۔ شمال مشرق کی ادب اور ادبی ورثہ کو بڑھاوا دینے کی کوشش میں لگی ہے ۔ اس زمین میں گوابتی میں ہونے والی اجلاس میں شرکت کی دعوت مشہور ادیب اور شاعر جناب یعقوب کو ملی ہے ۔ یہ اپنی نظم اس پروگرام میں سنائیں گے ۔ جناب یعقوب تلگو زبان کے ماہر ہیں ۔ طویل مدت انوارالعلوم کالج میں بحیثیت اسوسی ایٹ پروفیسر کام کررہے ہیں ۔ کھمم ضلع کے رٹماکوریو گاوں سے تعلق رکھنے والے یعقوب صاحب 1992 میں اپنی شاعری کی پہلی کتاب شائع کی ہے ۔ جس کا نام ’ پروبنچے گناپکم ‘ ( بہتی یادیں ) ۔ اس کے بعد 2002 میں ’ سرحد و دیکھا ‘ ( سرحد کی لکیر ) اور 2009 میں ندی مولم لانٹی الو وغیرہ کتابیں شائع کیے ہیں ۔ تلگو ادب اور ادبی تنقید پر ان کی حالیہ کتاب ’ سروجنا نبھوم ‘ بھی قابل ذکر ہے ۔ آپ کی شاعری انگریزی ، ہندی ، ملیالم ، تمل ، کناڈا زبانوں میں ترجمہ ہوئی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT