Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سباسشین نے بحرین گراں پری ریس جیت لی

سباسشین نے بحرین گراں پری ریس جیت لی

بحرین۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جرمن ڈرائیور سباسشین ویٹل نے بحرین گراں پری فارمولا ون ریس جیت لی،برطانیہ کے لیوس ہمیلٹن نے دوسرا مقام حاصل کیا۔فن لینڈ کے ویلٹری بوٹاس نے ریس کا آغاز پہلے مقام سے کیا لیکن وہ رفتار برقرار نہ رکھ سکے،اسپین کے فرنینڈو الونسو گاڑی میں فنی خرابی کے باعث ریس سے دستبرار ہوگئے۔اصل مقابلہ روایتی حریفوں سباسشین ویٹل اور لیوس ہیملٹن کے درمیان ہوا،سباسشین ویٹل نے شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے بحرین گراں پری کا خطاب اپنے نام کیا۔جرمن ڈرائیور کو فارمولا ون چیمپئن شپ میں سات نشانات کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT