Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / سبرامنیم سوامی کیخلاف کانگریس کی تحریک مراعات شکنی

سبرامنیم سوامی کیخلاف کانگریس کی تحریک مراعات شکنی

نئی دہلی 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ شانتا رام نائک نے آج بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی کے خلاف راجیہ سبھا میں تحریک مراعات شکنی پیش کی کیوں کہ اُنھوں نے مبینہ طور پر ویب سائیٹ کی ایک رپورٹ کا کٹ آؤٹ پیش کرتے ہوئے کانگریس کے قائدین بشمول سونیا گاندھی آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں قصوروار قرار دیا تھا۔ یہ نوٹس جس کے مخاطب صدرنشین راجیہ سبھا حامد انصاری تھے، میں کانگریس قائد نے کہاکہ چونکہ سوامی نے ویب سائیٹ کے ایک صفحہ کی پرنٹ آؤٹ کا حوالہ دے کر سونیا گاندھی، احمد پٹیل، آسکر فرنانڈیز کو آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں ملزم قرار دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سوامی کے الزامات بھی اِس خبر کی بنیاد پر ہی ہیں۔ نائک نے قواعد 187 اور 188 کے تحت یہ نوٹس دی ہے۔ صدرنشین راجیہ سبھا اگر اِس نوٹس کو قبول کرلیتے ہیں اور معاملہ کو مناسب کارروائی کے لئے مراعات کمیٹی سے رجوع کردیتے ہیں تو یہ سبرامنیم سوامی کے خلاف کارروائی کے مترادف ہوگا۔ سبرامنیم سوامی نے کوئی مکتوب کریسچن مائک سے حاصل نہیں کیا ہے جو مبینہ طور پر برطانوی آدمی ہیں اور آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر رشوت خوری مقدمہ کے کلیدی ملزم ہیں۔ اِس لئے استغاثہ کو ایسا کوئی مکتوب اپنے قبضہ میں نہیں رکھناچاہئے۔ علاوہ ازیں اMI-8 ہیلی کاپٹرمیں سونیا گاندھی کا سفر اِس بات کا ثبوت وہ کسی سرکاری عہدہ پر فائم ہیں اور انھوں نے اسی طرح حیثیت میں ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT