Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / سبرا مکرجی کا جسد خاکی نذرآتش ، لودھی روڈ شمشان پر آخری رسومات

سبرا مکرجی کا جسد خاکی نذرآتش ، لودھی روڈ شمشان پر آخری رسومات

NEW DELHI, AUG 19 (UNI)- President pranab Mukherjee looks on as Prime Minister of Bangladesh Sheikh Hasina (2nd L) pays homage to First Lady Suvra Mukherjee in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-19U

تمام اہم سیاسی قائدین کی شرکت ، وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی صدرجمہوریہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت

نئی دہلی۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دوستوں، ارکان خاندان کے علاوہ اہم شخصیات نے آج صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی شریک حیات سبرا مکرجی کو وداع کیا جن کا جسد خاکی نذرآتش کردیا گیا۔ ان کی باقیات لودھی روڈ برقی شمشان گھاٹ لے جائی گئی تھیں۔ قبل ازیں اسے تیرہ تال کٹورہ روڈ پر جو ان کے فرزند ابھیجیت مکرجی کی قیام گاہ ہے، رکھا گیا تھا تاکہ لوگ اپنا آخری خراج عقیدت پیش کریں۔ سبرا کی عمر 74 سال تھی۔ انہوں نے فوجی تحقیقی و ریفرل ہاسپٹل میں کل اپنی آخری سانس لی۔ ان کی استھیاں ارکان خاندان جمع کرکے آج دوپہر ہری دوار لے جائیں گے۔ ان کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے شمشان گھاٹ پر نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور دیگر کئی مرکزی وزراء، صدر کانگریس سونیا گاندھی، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی، چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور بی جے پی قائد ایل کے اڈوانی موجود تھے۔ سبرا کو 7 اگست کو سانس لینے میں مشکل اور بے چینی کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ اس وقت سے وہ شدید طبی نگہداشت (آئی سی یو) میں تھیں۔ ان کے شوہر کے علاوہ سبرا کے ورثاء میں دو فرزند ابھیجیت جو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور اندرجیت کے علاوہ دختر شرمستا شامل ہیں۔ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے صدرجمہوریہ ہند مکرجی سے ملاقات کرکے ان کی اہلیہ سبرا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے تیرا تال کٹورہ روڈ کا بھی دورہ کیا جو ابھیجیت مکرجی کی قیام گاہ ہے۔ وہ صدرجمہوریہ کے فرزند ہیں۔ شیخ حسینہ نے سبرا مکرجی کی نعش پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا

جو عوام کے دیدار کیلئے رکھی گئی تھی۔ شیخ حسینہ ڈھاکہ سے سبرا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے یہاں پہونچی تھیں۔ ایرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر خارجہ سشما سوراج  نے کیا۔ اپنے ایک روزہ دورۂ دہلی میں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری قیام گاہ پر بات چیت بھی کریں گی۔ یہ دونوں قائدین کی ڈھاکہ کے بعد دوسری ملاقات ہوگی۔ جون 6 اور 7 کو نریندر مودی نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مودی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا اور دونوں ممالک نے باہمی تعاون میں گہرائی و استحکام پیدا کرنے کیلئے 22 معاہدوں بشمول تاریخی سرحدی اراضی معاہدہ بھی شامل ہے، پر دستخط کئے تھے۔ ان کے پریس سیکریٹری احسان الکریم نے کہا کہ وزیراعظم بنگلہ دیش کے ہمراہ وزیر خارجہ احمد علی، شیخ حسینہ کی دختران شیخ ریحانہ اور سلمیٰ واجد بھی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT