Wednesday , August 16 2017
Home / پاکستان / ’سبز آنکھوں والی‘ شربت گل افغانستان واپس جائیگی

’سبز آنکھوں والی‘ شربت گل افغانستان واپس جائیگی

اسلام آباد۔5 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)  1985 ء میں نیشنل جیوگرافک میگزین کے کور پیج پر شائع ہونے کے بعد مقبول ہوئی ’افغان گرل‘ شربت گل کو کچھ دن سزا کاٹنے کے بعد پاکستان سے روانہ کر دیا جائے گا۔شربت گل کو پاکستان میں فرضی دستاویزات کے ساتھ رہنے کی وجہ سے گرفتار کرکے 15 دن قید کی سزا دی گئی تھی۔گل کے وکیل نے بتایا کہ اسے پیر کو افغانستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ شربت گل پیر کو اپنے وطن لوٹے گی، جہاں وہ آج بھی نیشنل آئیکان ہے‘‘ ۔گل کے وکیل نے بتایا کہ عدالت میں اس نے تمام الزامات قبول کر لیے ، اس پر قید کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT