Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / سبسڈی والا پکوان گیس سلنڈر مہنگا

سبسڈی والا پکوان گیس سلنڈر مہنگا

نئی دہلی، 3اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اپریل سے سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 5.97 روپے (دہلی میں) بڑھا دی ہے جبکہ بغیر سبسڈی والا سلنڈر 14.50 روپے سستا کیا گیا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں رسوئی گیس کی سبسڈی والا گھریلو سلنڈر اب 434.93 روپے کی بجائے 440.90 روپے کا ملے گا۔ بغیر سبسڈی والا سلنڈر 14.50 روپے سستا کیا گیا ہے اور اب یہ 737.50 روپے کی بجائے 723 روپے کا ملے گا۔ اس سے قبل آئی او سی ایل کے ایک افسر نے بتایا تھا کہ سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت دو پیسے کم کرکے دہلی میں 434.91 روپے کیا گیا ہے اور دیگر شہروں میں بھی اس میں معمولی کمی کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT