Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / سبسکرائبرس کیلئے سستے مکانات کی فراہمیEPFO

سبسکرائبرس کیلئے سستے مکانات کی فراہمیEPFO

اسکیم پر عمل آوری کا جائزہ ۔ پارلیمنٹ میں وزیر لیبر کا بیان
نئی دہلی ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے 5 کروڑ ارکان ( سبسکرائبرس ) کو سستے مکانات کی فراہمی کی ایک اسکیم حکومت کے زیر غور ہے ۔ لوک سبھا میں آج وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ایمپلائز پنشن فنڈ کے ارکان کے لیے مناسب کم قیمت پر مکانات کی فراہمی ایک اسکیم کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ ابتدائی بات چیت کے مرحلہ میں ہے ۔ جب کہ وزیر لیبر سے یہ سوال کیا گیا ہے کہ آیا حکومت یا ای پی ایف او ایسی کوئی اسکیم روشناس کروانے کی تجویز رکھتی ہے جس کے تحت پراویڈنٹ فنڈ کے ارکان کو سستے مکانات فراہم کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 16 ستمبر کو منعقدہ ای پی ایف او ٹرسٹیز کے اجلاس میں مذکورہ اسکیم پر غور و خوص کیا گیا اور یہ تجویز پیش کی کہ مستقبل کے سبسکرائبرس کو بھی اسکیم میں شامل کیا جاسکے اور اس خصوص میں ماہرین کی ایک کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔ کمیٹی نے یہ سفارش کی ہے کہ سبسکرائبر کو اسی مقام پر مکان کی خریداری کی سہولت فراہم کی جائے جہاں سے وہ اپنا پراویڈنٹ فنڈ حاصل کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT