Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / سبسیڈی اور بغیر سبسیڈی کے سلنڈرس کی قیمت میں اضافہ

سبسیڈی اور بغیر سبسیڈی کے سلنڈرس کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی۔ 31 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سبسیڈی کے بغیر ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں آج نصف شب سے 37.5 روپئے فی سلنڈر کا اضافہ کیاگیاہے ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ اضافہ کے بعد دہلی میں اس کی قیمت 492 روپئے سے بڑھکر 529.50 روپئے ہوجائے گی ۔ اسی طرح سبسیڈی والے ایل پی جی سلینڈرس کی قیمت میں بھی فی سلنڈر 2 روپئے اضافہ کیاگیاہے ۔ کسی بھی خاندان کو 12 سلنڈرس سبسیڈی پر دیئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT