Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سبسیڈی کی بازیابی کیلئے چھوٹے صنعتکاروںکو مسلم چیمبرس

سبسیڈی کی بازیابی کیلئے چھوٹے صنعتکاروںکو مسلم چیمبرس

آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے رجوع ہونے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) مسلم چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعتکاروں، انٹرپرینورس اور تاجروں کے مسائل کو حل کرنے اور حکومت کے مختلف محکمہ جات سے نمائندگی کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی۔ چھوٹی صنعتوں کو سبسیڈی کی عدم ادائیگی کے مسئلہ کو MCCI انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے ارباب مجاز سے رجوع اور اسے تمام چھوٹی صنعتوں کے مالکان کی نمائندگی کرے گی جنہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک سبسیڈی کی اجرائی عمل میں نہیں آئی ہو۔ چھوٹے صنعتکاروں سے گذارش ہیکہ وہ MCCI آفس روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز، حیدرآباد جوائنٹ سکریٹری سے 8977198117 سے ربط پیدا کریں۔

 

بوسٹن مشن اسکول کا آج سالانہ جشن
حیدرآباد ۔ 17 مارچ ( پریس نوٹ ) تعلیم کے میدان میں بوسٹن مشن اسکول کے 30 سال کی تکمیل پر اسکول کے یوم سالانہ کی تقاریب جمعہ18مارچ کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ، ہائیکورٹ روڈ میں منعقد ہوں گی ۔ مرزا محمد علی بیگ ( عابد ) صدارت کریں گے۔ برادر لارنس ڈیسوزا پرنسپل بوائز ٹاؤن اسکول ، کے سائی بابا سکریٹری اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن ، مسٹر کے بابو راؤ ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ مسٹر عدنان ساجد خان (گلودادا) کی خصوصی آمد ہوگی ۔کرسپانڈنٹ محمد شاکر احمد نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT