Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سبکدوشی سے یو نس خان کے بچے کافی مسرور

سبکدوشی سے یو نس خان کے بچے کافی مسرور

کراچی۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان کی کرکٹ سے کنارہ کشی پر جہاں ان کے مداح افسوس اور غم کا شکار ہیں تووہیں دوسری جانب ان کے افراد ںخاندان اور خاص کر بچے بہت خوش ہیں جنہوں نے اپنے والد کی کھیل سے کنارہ کشی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ٹسٹ کرکٹر کے بیٹے اویس خان نے کہا کہ اب اسے بابا کے ساتھ رات میں وڈیو گیمز کھیلنے کے ساتھ ہی کارٹون پروگرام دیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ ان کی بیٹی عمارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابا اب گھر پر زیادہ رہیں گے لہٰذا وہ خوب گھومیں گے اور ان سے کہانیاں بھی سنیں گے۔ یاد رہے کہ یونس خان دس ہزار ٹسٹ رنز کے قریب ہیں اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف حالیہ سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دے دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT