Sunday , October 22 2017
Home / عرب دنیا / سبکدوش سعودی عہدیدار کی ہلاکت ، دولت اسلامیہ ذمہ دار

سبکدوش سعودی عہدیدار کی ہلاکت ، دولت اسلامیہ ذمہ دار

ریاض ۔15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سبکدوش فوجی عہدیدار جس کا تعلق جنوبی سعودی عرب سے تھا، ایک جھڑپ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ دولت اسلامیہ گروپ نے آج اس کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔ پولیس کے ترجمان کرنل محمد العربی نے کہا کہ ابوعریش علاقہ صوبہ جزان میں یمن کی سرحد سے متصل ہے، نے اطلاع دی ہیکہ اس کے والد کو نامعلوم افراد نے اس کے کھیت میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس مہلوک کی شناخت یا دیگر تفصیلات ظاہر کرنے سے قاصر ہے۔ پولیس کے بموجب تحقیقات جاری ہیں۔ عام طور پر سعودی عہدیدار دولت اسلامیہ کے حملوں کو دہشت گردوں کے حملے قرار دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT