Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سبکدوش مرکزی ملازمین کی پنشن میں 157فیصد اضافہ

سبکدوش مرکزی ملازمین کی پنشن میں 157فیصد اضافہ

نئی دہلی ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش مرکزی ملازمین کو اب اقل ترین پنشن 9000روپئے حاصل ہوگی جو موجودہ 3500روپئے کی 157فیصد ہوگی ۔ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے نفاذ کے بعد اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ مرکزی وزارت پرسونل ‘ عوامی شکایات اور پنشنس نے پے کمیٹی کی سفارشات برائے وظیفہ یاب ملازمین کی قبولیت ک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹی کی رقم میں بھی موجودہ 10لاکھ سے اضافہ کر کے اسے 20لاکھ کردیا گیا ہے ۔ کمیشن نے سفارش کی ہے کہ اس کی حد میں 25فیصد اضافہ کیا جائے ۔ جب بھی گرانی الاؤنس میں 50فیصد اضافہ ہو اس کی سفارش پر عمل کیا جائے ۔ حکومت نے اس تجویز کو بھی قبول کرلیا ہے ۔ مرکزی حکومت کے 58لاکھ وظیفہ یاب ملازمین ہیں ۔ اعظم ترین پنشن ایک لاکھ 25ہزار روپئے ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT