Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / سبھاش چندرا بوس کے افراد خاندان کو نریندر مودی کی دعوت

سبھاش چندرا بوس کے افراد خاندان کو نریندر مودی کی دعوت

آئندہ ماہ بوس کے50 ارکان خاندان سے ملاقات ، خفیہ فائیلوںکے افشاء کے مطالبہ پر خاموشی
نئی دہلی ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سبھاش چندر بوس کے ارکان خاندان کو آئندہ ماہ اپنے پاس مدعو کریں گے ۔ تاہم انہوں نے ان (بوس) سے متعلق خفیہ فائیلوں کے افشاء کا کوئی حوالہ دینے سے گریز کیا ہے جبکہ حکومت مغربی بنگال کی طرف سے ان کی بعض خفیہ فائیلوں کے افشاء کے بعد بعض گوشوں کی طرف سے ان تمام فائیلوں کے افشاء کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے اپنے 12 ویں ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کئی امور و مسائل کا حوالہ دیا جن میں ایل پی جی سبسیڈی ، سوچھ بھارت مہم ، کھادی کا فروغ وغیرہ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے 1965 ء کی ہند ۔ پاک جنگ کی 50 ویں سالانہ یاد کے موقع پر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بالخصوص جمہوری عمل میں ووٹرس کی عظیم تر شمولیت و حصہ داری پر بھی زور دیا ۔

مودی نے 30 منٹ کے خطاب کے دوران یاد دلایا کہ مئی میں دورہ کولکتہ کے موقع پر انہوں نے سبھاش چندر بوس کے چند ’’مجھے‘‘ ان (بوس کے افراد خاندان) کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا ۔ اس روز ہی فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ سبھاش بابو کے تمام ارکان خاندان وزیراعظم کی رہائش گاہ کو مدعو کئے جائیں گے ۔ گزشتہ ہفتہ مجھے اس بات کی توثیق موصول ہوئی کہ سبھاش بابو کے 50 ارکان خاندان آئندہ ماہ وزیراعظم کی رہائش گاہ پہونچ رہے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ ’’سبھاش بابو کے خاندان کے تقریباً 50 ارکان مختلف ممالک سے پہونچ رہے ہیں ۔ جن کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہوگی ‘‘ ۔ وزیراعظم نے مجوزہ ملاقات کو ایک یادگار موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتاجی کے ارکان خاندان غالباً پہلی مرتبہ بہ یک وقت وزیراعظم کی رہائش گاہ پہونچ رہے ہیں ۔ ’’ لیکن میرے لئے سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ کسی بھی وزیراعظم کو یہ موقع حاصل نہیں ہوا جو مجھے اکتوبر میں حاصل ہوگا ‘‘ ۔
بوس کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے اس مجاہد آزادی سے متعلق خفیہ فائیلوں کے منتخب افشاء کے مسئلہ پر کسی اظہار خیال سے گریز کیا ۔ حکومت مغربی بنگال چند دن قبل تقریباً 64 خفیہ فائیلوں کا افشاء کیا تھا ۔ ریاستی چیف منسٹر ممتا بنرجی اور دیگر وزراء نے مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی حکومت کو ان خفیہ فائیلوں کا افشاء کرنا چاہئیے جو فی الحال وزیراعظم کے دفتر اور وزارت داخلہ کے پاس محفوظ ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے گزشتہ سال گاندھی جینتی کے موقع پر اپنا ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ شروع کیا تھا اور آئندہ گاندھی جینتی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کھادی کے ملبوسات کے استعمال پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT